28 ستمبر 2013 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ نوری ھمدانی نے اقوام متحدہ میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کے مواقف کو سراہا ہے۔

ابنا: آیت اللہ نوری ھمدانی نے قم المقدسہ میں قم کے ميئر اور بلدیہ کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات میں کہا کہ صدر مملکت  جناب حسن روحانی نے، جیسا کہ توقع کی جارہی تھی مشکلات کو حل کرنے کی بات کی اور مناسب طریقہ کار پیش کرکے ایران کی تہذیب و تمدن سے اھل عالم کوآگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر جناب حسن روحانی نے رہبرانقلاب اسلامی کے افکار کو پیش کیا ہے جو قابل تحسین امر ہے۔درایں اثنا ایک اور مرجع تقلید آیت اللہ صافی گلپائيگانی نے بھی قم کے ميئر سے ملاقات میں کہا کہ ایران کی پیشرفت، عالم اسلام کی سربلندی کا سبب ہے۔ آیت اللہ صافی گلپائگانی نے قم المقدسہ میں کریمہ اھل بیت جضرت فاطمہ معصومہ علیھا السلام کے روضہ اقدس اور مسجد مقدس جمکران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قم میں جس قدر ترقی ہوگي سارے ملک کے لئے اتنے ہی فخر و سربلندی کا باعث ہوگي۔

.......

/169