28 ستمبر 2013 - 20:30
ادلب میں شیعہ بستی پر بمباری/ لاذقیہ میں جبہۃ النصرہ کے کمانڈر کی ہلاکت

شام میں دھشتگرد عناصر نے اس ملک کے شمال میں واقعی شیعہ بستی پر بمباری کر کے کئی افراد کو زخمی کر دیا ہے.

اہل بیت نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں سرگرم مسلح افراد نے شہر ادلب کے مضافات میں واقع شیعہ بستی پر ۷ دستی میزائیل داغے ہیں۔موصولہ رپورٹ کے مطابق اس دھشتگردانہ حملے میں دسیوں عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔دوسری طرف شامی فوج کے آپریشن میں لاذقیہ کے مضافات میں واقع دیہات ’’مرج خوخہ‘‘ میں جبہۃ النصرہ کا کمانڈر ’’عز الاسلام الیمنی‘‘ ہلاک ہو گیا ہے۔شامی فوج اور دھشتگردوں کے درمیان ہونے والی اس جھڑپ میں مزید کئی دھشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔مزید اطلاع کے مطابق ’’ساقیہ الکرت‘‘ گاوں میں فوجی آپریشن کے دوران القاعدہ کا سرغنہ ’’عبد الرحمن الدمشقی‘‘ بھی ہلاک ہوا ہے۔’’السمیسہ‘‘ گاوں میں بھی فوج اور دھشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ۱۹ دھشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲