28 ستمبر 2013 - 20:30

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سبزی منڈی کے قریب کچی افغان بستی میں پولیس اور کمانڈوز نے سرچ آپریشن کے دوران 70 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

ابنا: پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سبزی منڈی کے قریب کچی افغان بستی میں پولیس اور کمانڈوز نے سرچ آپریشن  کے دوران  70 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔اسلام آباد کے علاقے آئی الیون فور میں پولیس اور کمانڈوز کا سرچ آپریشن جاری ہے جس میں پولیس اورکمانڈوزکے4 سواہلکارحصہ لے رہے ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران کلاشنکوف ،سب مشین گن ،پستول،جعلی نمبر پلیٹیں اور دو چوری شدہ موٹر سائیکلیں بر آمد کر لی گئی ہیں جن میں سے صرف ایک موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ موجود ہے ۔گرفتار شدہ افراد کا تعلق طالبان دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد سے بتایا جاتا ہے۔

.......

/169