ابنا: سیدمنورحسن نے قوم سے اپیل کی کہ قدرتی آفات پر اجتماعی توبہ و استغفار کرے۔ انہوں نے کہ کہ ابھی چار دن قبل ہی بلوچستان اور سندھ میں آنے والے انتہائی شدید زلزلے کے صدمے سے قوم باہر نہیں نکل سکی تھی کہ آج پھر انہی علاقوں میں زلزلہ نے تباہی مچا دی۔انہوں نے کہا پوری قوم اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی امداد اور بحالی کیلئے میدان عمل میں نکل آئے اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے۔انہوں نے الخدمت فاوٴنڈیشن سمیت ملک بھر کی رفاہی تنظیموں اور فلاحی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ امدادی کاروائیوں کا دائرہ وسیع کردیں اور خضدار کے متاثرین زلزلہ کی بھر پور مدد کریں۔
.......
/169