27 ستمبر 2013 - 20:30
کراچی:کالعدم سپاہ یزید کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے ذاکر اہلبیت علامہ سید کاشف زیدی شہید

گلش سفاری پارک کے قریب امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ (یزید) لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے38سالہ ذاکر اہلبیت علامہ سید کاشف زیدی والد سید اکبر زیدی شہید.

ابنا: وہابی دہشتگرد ٹولے کے دہشتگردوں نے اس وقت اپنی درندگی کانشانہ بنایا جب وہ نجی ہسپتال سے اپنے گھر واپس ملیر جفرطیار آرہے تھے گھات لگائے وہابی دہشتگردوں نے سفاری پارک کے قریب ان کے سر اور سینیے میں گولیاں ماری جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔

شہید سید کاشف زیدی کی میت کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں قانونی کاروائی کے بعد مراکزی امام بارگاہ جعفرطیار لائی جائے گئی۔

ذاکراہلبیت علامہ کاشف زیدی معروف سوزخواں سید اکبرزیدی کے بیٹے ہیں شہید علامہ کاشف زیدی کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا.

.......

/169