اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جنگ میں حصہ لینے والوں اور انکے اھل خانہ کی قربانی کے جذبے، صبر و ایثار کو ملت ایران کی عزت و سرفرازی کا سبب قرار دیا ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے آج ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ ملت ایران نے، شہدا کی قربانیوں، جنگ کےقیدیوں اور زخمیوں کے صبر و پائیداری سے عزت و سربلندی کی چوٹیاں سر کی ہیں۔ رہبرانقلاب اسلامی کے پیغام میں آيا ہے کہ شہدا کی عزت کرنا اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنا شہدا سے زیادہ خود اس قوم کو سرفراز کرتا ہے جس نے اپنی آغوش میں ان جیالوں کی تربیت کی ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا ان پر احسان نہیں ہے بلکہ یہ شہدا ہی ہیں جنہوں نے اپنے کارناموں سے ہمیں سربلند کیا ہے اور ہم پر احسان کیا ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے پیغام کے آخر میں شہدا، جنگ کے زخمیوں، جنگي قیدیوں اور ان کے صابر گھرانوں کو سلام اور خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایران میں ان دنوں ہفتہ دفاع مقدس کا آغاز ہو چکا ہے اور آج شہدا اور جنگي زخمیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 ستمبر 2013 - 20:30
News ID: 467208
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جنگ میں حصہ لینے والوں اور انکے اھل خانہ کی قربانی کے جذبے، صبر و ایثار کو ملت ایران کی عزت و سرفرازی کا سبب قرار دیا ہے۔