اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق امریکی وزیر خزانہ جیکب لیو نے خبردار کیا ہے کہ امریکی کانگریس اگر فوری طور پر حکومت کے قرضوں کی سطح بڑھانے کے بل کی منظوری نہ دے تو امریکہ 17 اکتوبر کو دیوالیہ ہوسکتا ہے۔ کانگریس کے نام ایک خط میں ـ جو کل بروز بدھ (مورخہ 25 ستمبر 2013) شائع ہوا ـ امریکی وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ اگر حکومت اپنے قرضوں کی ادائیگی میں ناکام ہوجائے تو اس کا نتیجہ بہت ہی المناک ہوگا۔ انھوں نے کہا: موجودہ حالات کا نتیجہ امریکہ کو سنہ 2001 جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیو نے کہا: تین ہفتے کے بعد امریکی خزانے میں آزاد رقم 30 ارب ڈالر تک کم ہوجائے گی۔ حالانکہ حکومت پر واجب الادا رقم 60 ارب ڈالر سے بھی زائد ہوگی۔ امریکی وزیر خزانہ نے کانگریس سے درخواست کی کہ حکومت کے قرضوں کی سطح کو ـ جو مئی 2013 میں 16700 ارب ڈالر تھی ـ بڑھا دے۔ وزیر خزانہ نے کہا امریکہ نے حالیہ مہینوں میں اپنے قرضوں کی ادائیگی کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں تا کہ اس کو دیوالیہ پن کا سامنا نہ کرنا پڑے اور صدر اوباما اس سلسلے میں کانگریس کے ساتھ بارگیننگ نہيں کرنا چاہتے۔ واضح رہے کہ گذشتہ مہینوں میں امریکہ کا مشہور شہر ڈیٹروئٹ دیوالیہ ہوگیا جو کسی وقت دنیا کا سب سے بڑا پیداواری شہر تھا لیکن اس وقت یہ شہر 18 ارب ڈالر کا مقروض ہے اور وہ یہ رقم بروقت ادا نہیں کرسکا ہے۔ یہ شہر امریکی تاریخ کا سب بڑا دیوالہ شہر ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭
25 ستمبر 2013 - 20:30
News ID: 467072
امریکی وزیر خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کانگریسن سے حکومت کے قرضوں کا دائرہ وسیع کرنے کے بل کو منظور نہ کیا تو ریاست ہائے متحدہ امریکہ 17 اکتوبر کو دیوالیہ ہوسکتا ہے۔