ابنا: شام کے سرکاري ذرائع کي رپورٹ کے مطابق مغرب اور خطے کي رجعت پسند حکومتوں کے حمايت يافتہ النصرہ محاذ نے بدھ کو دمشق کے مضافات ميں ايک فوجي مرکز پر حملہ کيا جس کو شام کے فوجيوں نے پسپا کرديا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شامي فوجيوں کے جوابي حملے ميں النصرہ محاذ کے درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔ فوجيوں نے اسي کے ساتھ بھاري مقدار ميں جنگي وسائل، اسرائيلي ساخت کے اسلحے اور گولہ بارود بطور مال غنيمت حاصل کيا۔شام کے فوجيوں نے اسی کے ساتھ دمشق کے مضافات ميں واقع جوبر نامي علاقے کو دہشتگردوں سے خالي کراکے اپنے کنٹرول ميں لے ليا ہے ۔ جوبر دمشق کے مشرقي دروازے پر واقع ہونے کي وجہ سے فوج اور دہشتگردوں کے درميان جنگ ميں اسٹريٹيجک اہميت رکھتا ہے ۔دوسري جانب شام کے مشرقي علاقے حسکہ ميں کرد عوامي رضا کار فوج کے سپاہيوں نے داعش نامي دہشتگرد گروہ سے لڑائي ميں يہ علاقہ واپس لے ليا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق شام کے مشرق ميں واقع کرد آبادي کے حميد، الدردارہ، اليعريہ، القحطانيہ اور رميلان نامي علاقوں ميں بھي کرد عوامي رضا کار فوج کے اراکين اور بيروني حمايت يافتہ دہشتگرد گروہوں کے درميان لڑائي ہونے کي خبریں ملی ہیں ۔
.......
/169