ابنا: نيويارک ميں اپنے فرانسيسي ہم منصب لوران فابيوس سے بات چيت کرتے ہوئے وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے کہا کہ ايران پانچ جمع ايک کے ٹھوس بنيادوں پر مذاکرات کے لئے تيار ہے اور ہميں اميد ہے کہ مغرب بھي مذاکرات کے دوران سنجيد سوچ کا مظاہرہ کرے گا۔وزير خارجہ نے شام کے بارے ميں ايران کے موقف کي وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بحران شام کو قومي مذاکرات کے ذريعے حل کيا جانا چاہيے۔ انہوں نے شام ميں کيميائي اسلحوں تک اتنہا پسندوں اور دہشتگردوں کي رسائي پر بھي تشويش کا اظہار کيا۔ انہوں نے شام ميں ہرقسم کي بيروني مداخلت کو بھي مسترد کر ديا۔اس ملاقات ميں فريقين نے اس بات پر اتفاق کيا کہ تہران اور پيرس کے درميان نائب وزرائے خارجہ کي سطح پر رابطے جاري رکھے جائيں۔ فرانس کے وزير خارجہ نے اس ملاقات ميں صدر حسن روحاني اور صدر فرانسوا اولينڈ کي ملاقات کو مثبت قرار ديا۔
.......
/169