ابنا: آج ایک تقریب میں، جس میں ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دھقان نے بھی شرکت کی، ان میزائلوں کی رونمائي کی گئي ۔جنرل حسین دھقان نے اس تقریب میں کہا کہ ایرانی ماہرین نے بحری جہازوں کو تباہ کرنے والے کروز میزائل بنانے کے بعد اس میزائل کا فضائي نسخہ بھی تیار کولیا ہے جسے فضا سے فضا میں فائر کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طیاروں سے فائر کئےجانے والے ان میزائلوں سے ایران کی فضائيہ کی طاقت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ جنرل حسین دھقان نے کہا کہ یہ میزائل بہت جلد آمادہ ہوجاتے ہیں ، انہیں کم اونچائي سے فائر کیا جاسکتا ہے اور انہیں خاص طور پر بحری جہازوں پر حملے کرنے کے لئے بنایا گيا ہے۔انہوں نےکہا کہ قادر اور نصر میزائل الکٹرانیک وار فیر اور ریڈیو اختلالات کا بھی بخوبی مقابلہ کرسکتے ہیں۔ ادھر بری فوج کے سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی حکمت عملی ڈیٹیرینٹ اصولوں پر مبنی ہے۔ انہوں نے آج ایک تقریب میں کہا کہ بری فوج آئندہ ہفتے یسیر نامی ڈرون کی رونمائي کرے گي جو بہت زیادہ اونچائي تک پرواز کرسکتے ہیں۔
.....
/169