24 ستمبر 2013 - 20:30
نیویارک میں ہندوستانی پاکستانی وزراء اعظم کی ہوگی ملاقات

ہندستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے نیو یارک میں ملاقات کی تصدیق کر دی ہے۔

ابنا: ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیو یارک میں ہندوستانی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان - پاکستان وزرائے اعظم کے مابین یہ ملاقات نیو یارک میں جا ری اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران29ستمبر کو ناشتے کی میز پر ہوگی۔

.......

/169