ابنا: نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 68 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب میں اوباما کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے خلاف جنگ آخری مراحل میں ہے، القاعدہ بکھر چکی ہے۔تاہم اب بھی اس سے خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ شام کے کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی لگانا ہوگی۔بصورت دیگر مشرق وسطیٰ میں امریکی مفاد کوخطرے کی صورت میں فوجی طاقت استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں۔ امریکی صدرکا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ سفارتی ذرائع سے مسائل کا حل چاہتے ہیں جبکہ مصر کے ساتھ تعاون وہاں جمہوریت کے فروغ پر منحصر ہوگا۔
.....
/169