ابنا: کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں تین روز سے جاری حملہ اختتامی مراحل میں ہے حملہ آور دہشت گردوں میں ایک برطانوی اور دو یا تین امریکی شہری بھی شامل ہیں۔ ہفتے کی دوپہرمسلح دہشت گردوں نے نیروبی میں شاپنگ مال پر حملہ کیا تھا۔ اس دوران کئی افراد کو دہشت گردوں نے یرغمال بنالیاتھا۔ یرغمالیوں کوچھڑانے کے لیے سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔ اب کینیا کے وزیرداخلہ نے بتایا ہے کہ فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے تمام یرغمالیوں کو رہا کرا لیا ہے اور شاپنگ مال کو کلیئر کرایا جارہا ہے۔ کینیا کے فوجی سربراہ کے مطابق حملہ عالمی دہشت گردی کے واقعات کاتسلسل ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق شاپنگ مال پر حملہ کرنے والوں میں ایک برطانوی اور دو یا تین امریکی شہری بھی شامل ہیں۔ہفتے کوصومالی جنگجو گروہ الشباب نے حملہ کرکے 68 افراد کوہلاک اور200 سے زائد کوزخمی کردیا تھا۔
.......
/169