23 ستمبر 2013 - 20:30
ایرانی وزیر خارجہ نے اشٹائن کے ساتھ مذاکرات کو مثبت قراردیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے نیویارک میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کتھرین اشٹائن کے ساتھ مذاکرات کو مثبت قراردیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے نیویارک میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کتھرین اشٹائن  کے ساتھ مذاکرات کو مثبت قراردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ محترمہ اشٹائن کے ساتھ ملاقات میں ایک مشخص وقت میں ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے سلسلے میں مثبت پیشرفت حاصل ہوئی ہے اور جمعرات کے دن وزراخارجہ کی سطح پر مذاکرات ہوں گے جبکہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ اکتوبر کےاواسط میں ہوگا۔

.......

/169