23 ستمبر 2013 - 20:30
آذربائيجان کی تکفیری جماعت کا دہشتگرد سرغنہ شام میں ہلاک کردیا گيا

جمہوریہ آذربائيجان کی تکفیری جماعت کا دہشتگرد سرغنہ شام میں ہلاک کردیا گيا ہے۔

ابنا: ابویحیی نامی تکفیری سرغنہ شام میں فوج کے خلاف لڑتا ہوا مارا گيا ہے ۔ ابو یحی مہاجرین و انصار نامی دہشتگرد گروہ کا سرغنہ تھا۔ آذربائجان کے ساٹھ تکفیری عناصر اس وقت شام میں ملت شام کےخلاف برسر پیکار ہیں۔ ان دہشتگردوں کو سعودی عرب کی مالی حمایت حاصل ہے۔کچھ دنوں پہلے فرانسیسی وزیر داخلہ نے بھی انکشاف کیا تھا کہ تقریبا 130 فرانسیسی شہری اس وقت شام میں جنگ لڑ رہے ہیں اور یہ بات بہت زیادہ تشویشناک ہے چونکہ ان کی وطن واپسی کے بعد فرانس کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریبا 50 فرانسیسی شدت پسند وطن واپس لوٹ چکے ہیں جبکہ 40 بہت جلد واپس آنے والے ہیں اور اس بات کا بہت زیادہ خدشہ ہے کہ 100 سے زائد فرانسیسی شدت پسند شہری شام کی جنگ میں حصہ لینے کے لئے بہت جلد روانہ ہوں گے۔

.......

/169