اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ہنری کسینگر نے اتوار کے روز سی بی ایس نیٹ ورک سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شام بین الاقوامی نگرانی اور کیمیاوی ہتھیاروں کو تلف کرنے کے حوالے سے اپنے 90 فیصد تک وعدوں پر عمل کرے گا۔ انھوں نے کہا: یہ درست ہے کہ شام کے سلسلے میں روس اور امریکہ کی نگاہ اور موقف میں اختلاف ہے۔ لیکن امریکہ کو شام کے کیمیاوی ہتھیاروں کے سلسلے میں روس پر اعتماد کرنا چاہئے اور فریقین کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/٭۔٭