22 ستمبر 2013 - 20:30
کیمیاوی ہتھیاروں کے تین اسمگلر ترکی میں گرفتار/ کیمیاوی وار ہیڈ برآمد

ترکی کی سیکورٹی فورسز نے ایک شامی باشندے سمیت تین افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کی گاڑی سے 19 سینٹی میٹر لمبا کیمیاوی وار ہیڈ برآمد کیا ہے۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ترکی پولیس نے اس وار ہیڈ میں موجود مشکوک مائع کو کیمیاوی مادہ قرار دیا ہے تاہم عدم تشخیص کی بنا پر وار ہیڈ کو مسلح افواج کے سپرد کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ترک فوج کے اعلی کمانڈروں نے مذکورہ مواد کو ماہرین کے سپرد کیا ہے جہاں اس پر تجربات ہورہے ہیں جبکہ زیر حراست افراد سے بھی تفتیش ہورہی ہے۔ مذکورہ افراد ترکی کے مرکز میں قیصری نامی شہر میں گرفتار کئے گئے ہیں جہاں وہ سرحدی شہر مردین سے آئے تھے۔ ترک پولیس نے اس سال مئی کے مہینے میں بھی القاعدہ اور جبہۃالنصرہ کے 12 افراد کو گرفتار کرکے ان سے سیرین گیس برآمد کی تھی لیکن ترکی نے ان افراد کو بعد میں رہا کردیا اور اعلان کیا: ان افراد کو معلوم نہ تھا کہ ان کے پاس سے برآمد شدہ مواد کی نوعیت کیا ہے!؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/٭۔٭

شام میں جہاد نکاح کے نام پر ورغلا کر لائی جانے والی لڑکیوں کی تصاویر

مغرب شام میں فرضی دشمن کے خلاف برسرپیکار

شام کے خلاف اسرائیل اور امریکا کو اکسانے میں سعودی عرب کا کردار

تصویر: دمشق کی خوبصورت رات

تصویری رپورٹ: شامی دہشتگردوں کے خلاف احتجاج

روس: مغرب شام کا کیمیاوی مسئلہ حل کرنے کے درپے نہيں ہے