ابنا: جنرل فرزاد اسماعیلی نے ہفتہ دفاع مقدس کے دوسرے روز نیشنل ٹی وی کے نیوز چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپہر راڈار کی رینج دوہزار پانچ سوکلومیٹر ہے اور اسے ایرانی ماہرین نے ڈیزائن کرکے تیار کیا ہے۔ جنرل اسماعیلی نے کہا کہ ایرانی ماہرین نے ثامن نامی راڈار بھی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ماہرین نے خاتم نامی راڈار بھی بنایا ہے جو توپخانے کےساتھ کام کرتا ہے تاکہ نشانہ لگانے میں کسی طرح کی خطا نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ ایرانی ماہرین ٹیکٹیکل آپریشنل فورکاسٹ کے پروجیکٹ پر بھی کام کررہے ہیں اور چار سو اسٹیشنوں کے لئے اس فورکاسٹ کے لئے معلومات حاصل کی جاتی ہیں تاکہ میزائیل داغنے اسکی ھدایت اور گائڈینس نیز طیاروں کی پروازوں کی اونچائي کی آخری حد معلوم کی جاسکے۔
.......
/169