22 ستمبر 2013 - 20:30
کراچی لانڈھی امام باگارہ سجادیہ پر دستی بم حملہ 1 مومن شہید جبکہ 12 سے زائد زخمی

لانڈھی کے علاقے مجید کالونی امام بارگاہ سجادیہ پر کالعدم سپاہ صحابہ طالبان کا دستی بم حملہ اور فائرنگ 1 شیعہ مومن شہید جبکہ 12 سے زائد مومنین زخمی ۔

ابنا: لانڈھی کے علاقے مجید کالونی میں امام بارگاہ سجادیہ پر کالعدم سپاہ صحابہ طالبان نے اس وقت دستی بم حملہ کیا کہ عزادار امام حسین ع عزاداری کے بعد نیاز کی تقسیم کر رہے تھے کالعدم سپاہ صحابہ طالبان نے دستی بم حملہ کر کے فائرنگ کر دی جس کے باعث ایک 35 سالا شیعہ مومن ذاکر حسین شہید جبکہ 12 سے زائد مومنین زخمی ہوئے ۔

واضح رہے کہ کراچی میں شیعہ نسل کشی ایک عرصے سے جاری ہے اور نام نہاد حکومتی اور سیکورٹی ادارے دہشتگردوں کے آگے بیس نظر آتے ہیں ۔ نام نہاد کراچی میں سیکورٹی کے نام پر آپریشن جاری ہے جبکہ اس نام نہاد آپریشن کے باوجود کالعدم دہشتگرد سپاہ صحابہ طالبان شہر میں کھلے عام جب چاہتے ہیں جس کو چاہتے ہیں اپنی دہشتگردی کا نشانا بناتے ہیں ۔ آج امام بارگاہ سجادیہ پر دستی بم حملہ سیکورٹی اداروں پر ایک سوالیہ نشان کے کیا شیعہ کے قاتل دہشتگرد نہیں ۔

.......

/169