22 ستمبر 2013 - 20:30
امریکی حکومت بین الاقوامی قوانین کو توڑنے والی مجرم حکومت ہے

بولیویہ کے صدر نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے امریکی حکومت کی طرف سے بشریت کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب کے سلسلے میں اوبامہ کے خلاف شکایت نامہ آمادہ کرلیا ہے۔

ابنا: امریکہ نے ونزوئلا کے صدر کے جہاز کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہ دیکر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے بولیویہ کے صدر نے امریکہ کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت عالمی قوانین کو توڑنے والی مجرم حکومت ہے۔

بولیویہ کے صدر نے کہا کہ ان کی حکومت نے امریکی حکومت کی طرف سے بشریت کے خلاف جنگی جرائم کے ارتکاب کے سلسلے میں اوبامہ کے خلاف شکایت نامہ آمادہ کرلیا ہے۔

ادھر ونزوئلا کے وزیر خارجہ نے بھی امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے اس غیر قانونی اقدام کا مناسب وقت پر جواب دیا جائے گا۔

.......

/169