21 ستمبر 2013 - 20:30
اہل سنت اور اہل تشیع تمام توحید پرست اور اہل بیت﴿ع﴾ سے محبت کرنے والے ہیں

تقریب مذاہب اسلامی ورلڈ اسمبلی میں امور ایران کے انچارج نے تمام اسلامی مذاہب کے پیروکاروں کو دشمن کی سازشوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا اہل تسنن اور اہل تشیع سب توحید پرست اور اہل بیت﴿ع﴾ سے محبت کرنے والے ہیں۔

ابنا: حجت الاسلام والمسلمین سید حامد علم الہدی نے شہر سنندج میں ایک قرآنی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا امام رضا﴿ع﴾ کے وجود کی برکت سے اللہ تعالی نے اسلامی جمہوریہ ایران کو امن کا گہوارہ اور طاقت کا سرچشمہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا امام رضا﴿ع﴾ کا ایران کی سرزمین پر آنا خدا کے غیبی اسرار میں سے ہے اور امام رضا﴿ع﴾ نے اپنے وجود کی برکت سے ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حفاظت کی ہے۔

.......

/169