ابنا: دھماکہ پشاور کے علاقے کوہائی گیٹ میں ایک چرچ کے قریب ہوا، شدید نوعیت کے دھماکے کی وجہ سے آس پاس کی عمارتیں بھی لرز اٹھیں اور انہیں جزوی نقصان پہنچا۔ دھماکے میں زخمی افراد کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال کی انتظامیہ نے سولہ ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکا خود کش نوعیت کا تھا اور خود کش بمبار نے اپنے آپ کو اسوقت دھماکے سے اڑا لیا جب مسیحی عوام چرچ سے عبادت ختم کرنے کے بعد باہر آرہے تھے۔.....
/169