17 ستمبر 2013 - 19:30
عراق میں دہشتگردانہ حملے، 30 افراد جاں بحق

عراق کے مختلف علاقوں میں ہونے والے متعدد دھماکوں میں 30 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہيں۔

ابنا: پولس کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ بغداد کے مرکزی علاقے النصر میں کار بم کے دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔ اسی طرح الحسینیہ علاقے میں کار بم کے دھماکے میں چار افراد مارے گئے اور 15 زخمی ہوئے۔ جنوبی بغداد کے زعفرانیہ علاقے میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور ديگر سات زخمی ہوئے۔اسی طرح مغربی بغداد کے حی العامل علاقے میں کار بم کے دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔عراق ميں ذرائع اور حکام کا کہنا ہے کہ کار بموں کے اس قسم کے دھماکے القاعدہ کے دہشت گرد کرتے ہيں جنہيں سعودي عرب، قطر اور امريکا کي سرپرستي حاصل ہے۔...../169