16 ستمبر 2013 - 19:30
آیت اللہ قربانی: سعوی عرب امریکہ کے شیطانی منصوبوں کا مرکز ہے

رشت کے امام جمعہ نے کہا کہ امریکی شیطانی منصوبوں میں سعودی عیاش حکمران برابر کے شریک ہیں۔

ابنا: رشت کے امام جمعہ آیت اللہ قربانی نے حضرت امام رضا﴿ع﴾ اور حضرت فاطمہ معصومہ﴿س﴾ کی ولادت باسعادت کی مبارک دیتے ہوئے عالم اسلام کے حوالے سے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب کے شیطانی منصوبے ایک ہیں۔ آج سعودی نااہل حکمرانوں نے سعودی عرب کو امریکہ کے شیطانی منصوبوں کا اڈہ بناکر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی بدبختی ہے کہ آج اللہ کے گھر کا انتطام ان لوگوں کے ہاتھوں میں ہے جو نہ صرف مسلمانوں کے دشمن ہیں بلکہ مسلمانوں کے دشمنوں کے آلہ کار ہیں اس لئے دنیا کا بڑا شیطان امریکہ سعودی عرب کی سرزمین پر بیٹھ کر اسلام کے خلاف اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہناتا ہے۔......./169