ابنا: سینئر صحافی اور معرف اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے سانحے کے شہداء کی ماؤوں، بہنوں اور شیعہ قوم کے پرامن احتجاج نے مجھے سوچنے پر مجبور کر دیا کہ اصل ماجرا کیا ہے، میں نے ہمیشہ کہا کہ اسلام کے اصل دشمن اندر ہیں، اسلام کے اصل دشمن یہ نام نہاد مسلمان ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام سیمینار بعنوان 'مصر اور شام میں امریکی جارحیت کے پس پردہ حقائق' سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ ہم امریکہ کو برا کہتے ہیں مگر اصل برائی کی جڑ سعودی حکومت ہے۔ مسلمانوں کی معاشی، سیاسی اور اقتصادی بدحالی کی ذمہ داری آل سعود کی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عرب لیگ مسلمانوں کی نہیں عربوں کی نمائندہ جماعت ہے۔ پوری دنیا مسلمان ممالک کے تیل پر پلتی ہے۔ سعودی حکومت اور مسلم ممالک اگر اسلام سے مخلص ہیں تو ذرا ایک بار تیل کی فروخت ڈالر کے بجائے یورو یا کسی اور کرنسی میں کریں، امریکہ کو لگ پتہ جائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم صرف بڑی بڑی باتیں کرسکتے ہیں۔ سعودی حکومت خود مسلمانوں کے حقوق کی غاصب ہے۔ شام میں جو حالات ہیں، اس پر میں نے پروگرام بھی کیا ہے کہ یہ ثابت ہے کہ کیمیکل ہتھیار کس نے چلائے اور کس سعودی شہزادے نے خریدے اور کس نے فراہم کئے، مگر ابھی بھی ہماری آنکھیں نہ کھلیں تو پھر ہمارا اللہ ہی حافظ ہے۔......./169
16 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 463878
لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر صحافی اور اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی معاشی، سیاسی اور اقتصادی بدحالی کا ذمہ دار سعودی حکومت ہے، عرب لیگ مسلمانوں کی نہیں عربوں کی نمائندہ جماعت ہے۔