16 ستمبر 2013 - 19:30

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے طالبان دہشت گردوں کے شرائط تسلیم کرنےکو خام خیالی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے پاس دہشت گردوں سے لڑنے کی قابلیت بھی ہے اور اہلیت بھی ہے اور پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے پرعزم ہے۔

ابنا: پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے طالبان دہشت گردوں کے شرائط تسلیم کرنےکو خام خیالی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے پاس دہشت گردوں سے لڑنے کی قابلیت بھی ہے اور اہلیت بھی ہے اور پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے پرعزم ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاک فوج عوام کی امنگوں کے مطابق ہر قیمت پر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑے گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ امن کے عمل کو موقع ضرور دینا چاہیے، دہشت گردوں کو موقع سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے، نہ ہی انہیں اپنا ایجنڈا تھوپنے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو یہ گمان نہیں ہونا چاہیے کہ ہم دہشت گردوں کی شرائط مانیں گے، دہشت گردی واقعات کے ذمہ داروں کو ہر قیمت پر کٹہرے میں لایا جائے گا۔...../169