ابنا: سید حسین حسینی نے کہا کہ امریکہ اپنے مغربی اتحادیوں کے ہمراہ کسی بھی صورت میں شام کے کیمیاوی ہتھیار تباہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ امریکہ اچھی طرح جانتا ہے کہ اگر اس نے آج شام پرحملہ کردیا تو وہ ویتنام سے برے دلدل میں پھنس جائے گا، اسی وجہ سے امریکہ نے پسپائي اختیار کی ہے اور شام کے کیمیاوی ہتھیاروں کو نابود کرنے کا بہانہ بنا رہا ہے۔سید حسین حسینی نے کہا کہ جب تک امریکہ اس بات کی ضمانت دے کہ وہ شام پر حملے نہیں کرے گا روس کی تجویز پر عمل نہیں کیاجانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہتر ہوگا کہ خود مختار ممالک امریکہ کے دباؤ میں نہ آئي۔ واضح رہے کہ روس نے شام کے کیمیاوی ہتھیاروں کو عالمی نگرانی میں دینے کےلئے چار مرحلوں پر مشتمل تجویز دی ہے جس کا پہلا مرحلہ شام کو کیمیاوی ہتھیاروں پر پابندی کے کنونشن میں شامل کرنا ہے۔یہ تجویز امریکہ کو دے دی گئي ہے۔......./169
16 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 463841
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کےترجمان سید حسین نقوی حسینی نے کہا ہے امریکہ کی جانب سے عدم جارحیت کی ضمانت سے ہی روس کی تجویز قابل عمل ہوسکتی ہے۔