16 ستمبر 2013 - 19:30
پاکستان، افغانستان میں کسی گروپ کا حامی نہیں

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، ہندوستان سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

ابنا: ترکی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہرانقرہ میں ایک ٹی وی انٹرویو میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مستحکم افغانستان، پاکستان اورخطے کے مفاد میں ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم افغانستان میں کسی گروپ کے حامی نہیں ہیں۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان، ہندوستان سمیت تمام پڑوسیوں کیساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کیساتھ قریبی تعلقات ہمیشہ ترجیح رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ان دنوں ترکی کے 3 روزہ دورے پر ہیں۔......./169