ابنا: اطلاعات کے مطابق ترکی کے مختلف شہروں میں ایک ہفتے سے حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ استنبول کے مرکزی حصے میں مظاہرین اسی برس جون، جولائی میں ہونے والی احتجاجی تحریک اور دس ستمبر کو ہلاک ہونے والے نوجوان کی یاد میں جمع ہوئے۔ مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے پولیس نے ربڑ کی گولیاں برسائیں ،واٹر کینن استعمال کئے اور آنسو گيس کےگولے داغے۔ پولیس نے درجنوں افراد کو گرفتاربھی کر لیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ مہینوں میں ترک حکومت کے خلاف کافی احتجاج ہوا تھا۔ ترک عوام نے اپنے مظاہروں میں شام کےخلاف حکومت کی پالیسیوں کی بھی مذمت کی ہے۔......./169
15 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 463677
ترکی کی حکومت کے خلاف مظاہروں میں ایک بار پھر شدت آگئی ہے اور یہ مظاہرے دوسرے صوبوں تک پھیل گئے ہیں۔