14 ستمبر 2013 - 19:30
عراق: صوبہ کربلا میں بم دھماکہ، متعدد جاں بحق اور زخمی

عراق کے صوبہ کربلا میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں اب تک 4 افراد کے جاں بحق ہونے اور 22 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ابنا: تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کربلا المقدسہ سمیت بغداد کے آس پاس 4 مختلف شہروں میں بم دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں. زرائع کے مطابق یہ دھماکے کربلا کے صنعتی علاقے اور شہر کے مرکز میں کئے گئے۔ زخمیوں کو بلا فاصلہ اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ اس سے پہلے ناصریہ میں مجلس اعلٰی اسلامی کے دفتر کے باہر بھی دو کار بم دھماکوں کی خبر موصول ہوئی ہے۔ گذشتہ روز موصل میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں 26 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ جبکہ نینوا اور دیگر شہروں میں بھی بم دھماکے کئے گئے تھے۔......./169