14 ستمبر 2013 - 19:30
امریکہ گذشتہ 60 سال سے مسلسل ایرانی قوم کو ٹارچر کر رہا ہے، نوم چومسکی

معروف امریکی اسکالر نوم چومسکی نے امریکی خارجہ پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ گذشتہ 60 سال سے ایرانی قوم کو ٹارچر کر رہا ہے۔

ابنا: گذشتہ چھ دہائیوں کے دوران ایک بھی دن ایسا نہیں گزرا جس میں امریکہ نے ایرانی قوم کو ٹارچر نہ کیا ہو۔ مقامی میگزین ”ڈیمو کریسی ناﺅ“ کو انٹرویو دیتے ہوئے نوم چومسکی نے کہا کہ ٹھیک 60 برس قبل ایران میں فوجی بغاوت کے ذریعے 1953ء میں پارلیمانی حکومت کو برطرف کرکے ایک آمر شاہ کو تخت پر بٹھا دیا گیا۔ گذشتہ ماہ کے آخر میں امریکی سی آئی اے نے پہلی مرتبہ ایک دستاویز شائع کیا تھا، جس میں 1953ء میں ایران کے منتخب وزیراعظم ڈاکٹر محمد مصدق کی جمہوریت کا تختہ الٹنے میں واشنگٹن کے کردار کی تصدیق کی گئی تھی۔...../169