14 ستمبر 2013 - 19:30
حجاب اور عمامہ پہننے پر مجوزہ پابندی کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر

مانٹریال…کینیڈا میں سرکاری ملازمین کے حجاب اور عمامہ پہننے پر مجوزہ پابندی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں آگئے۔

ابنا: مانٹریال میں ہونے والے مظاہرے میں مسلمان، یہودی ، عیسائی ، سول سوسائٹی اور سیاسی پارٹیوں کے ارکان سب ہی شریک ہوئے ، شرکاء کا کہنا تھا کہ مجوزہ پابندی شہری آزادی کا مسئلہ ہے جسے وہ قبول نہیں کریں گے، کینیڈا کے صوبے ’کیوبیک ‘ کی ایک پارلیمانی جماعت سرکاری ملازمین پر حجاب، عمامہ اور دیگر مذاہب کی علامات سمجھی جانے والی اشیا پہنے پر پابندی کا بل تیار کررہی ہے۔ بل منظور ہوا تو اس کا اطلاق اساتذہ، پولیس اہل کاروں ، اسپتال عملے ، ججز اور دیگر سرکاری ملازمین پر ہوگا۔......./169