14 ستمبر 2013 - 19:30
دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں شامی فوج کو حاصل ہوئی اہم کامیابی

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، شام کی سکیورٹی فورسز نے دار الحکومت دمشق کے نزدیک بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں نئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ابنا: برزہ ضلع میں شامی حکومت کے فوجیوں اور بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔پریس ٹی وی کے نامہ نگار نے بارزہ خطے سے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج اور اور القاعدہ سے منسلک النصرہ فرنٹ کے عسکریت پسندوں کے درمیان لڑائی کے درمیان کئی دن کی لڑائی کے بعد شامی فوج کو اس اسٹریٹجک ضلع میں کامیابی حاصل ہوئی ہے.شامی فوج اس اسٹریٹجک خطے کے کوہستانی علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر آپریشن کر رہی ہے۔برزہ خطے کو دہشت گرد گروہوں نے بہت نقصان پہنچایا ہے جس کی وجہ سے وہاں کا بنیادی ڈھانچہ تہس نہس ہو گیا ہے۔......./169