14 ستمبر 2013 - 19:30
شامی کیمیائی ہتھیاروں کے متعلق خبریں افواہ: عراقی وزارت داخلہ

عراق کی وزارت داخلہ نے ان رپورٹوں کی سختی سے تردید کی ہےکہ شام نے اپنے کیمیاوی ہتھیارعراق پہنچا دئیے ہیں۔

ابنا: عراقی وزارت داخلہ کےترجمان سعد معین نے ان رپورٹوں کو بےبنیاد اور افواہ قراردیا ہے کہ شام، عراقی فوج کے مکمل کنٹرول میں اپنے کیمیاوی ہتھیارعراق پہنچارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خبر شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کی جانب سے پھیلائي گئی ہے۔قابل ذکرہے مغرب کی بعض نیوز ایجنسیوں اور ذرائع ابلاغ نے شام کے دہشتگردوں کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ شام اپنے کیمیاوی ہتھیار عراق اور لبنان منتقل کررہا ہے۔...../169