ابنا: يہ بات انہوں نے مقامي خبررساں ايجنسي سے بات کرتے ہوئے کہي۔ انہوں نے کہا کہ روسي کمپني کے ماہرين چوبيس ستمبر کو بوشہر کے ايٹمي بجلي گھر کا انتظام باضابطہ طور پر ايراني ماہرين کے حوالے کرديں گے۔ علی اکبر صالحي کا کہنا تھا کہ بوشہر کے ايٹمي بجلي کا اتنظام ايراني ماہرين کے سپرد کئے جانے کے بعد بھي روسي ماہرين گارنٹي کي مدت تک اس بجلي گھر ميں اپني خدمات انجام ديتے رہيں گے۔
انہوں نے کہا کہ بوشہر کے ايٹمي بجلي کي کمشنگ کے کام ميں چودہ دن لگيں اور اس دوران مختلف يونٹوں کے آزمائش کے بعد بتدريج انہيں ايراني ماہرين کي تحويل ديا جائے گا۔ آئي اے اي اے کے ساتھ جوہري مذاکرات کے حوالے سے علی اکبر صالحي کا کہنا تھا کہ آئي اے اي اے ميں ايران کے نمائندے رضا نجفي ايران کي مذاکراتي ٹيم کي قيادت کريں گے۔ ايران اور آئي اے اي اے کے درميان مذاکرات اٹھائيس ستمبر کو ويانا ميں ہونے والے ہيں۔
.......
/169