13 ستمبر 2013 - 19:30
پاکستان، کراچی کے حالات بدستور تشویشناک

پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں فائرنگ سے ڈی ایس پی ممتاز علی شاہ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس افسر ڈی ایس پی جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

ابنا: دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں بھتا خوری اور دیگر جرائم میں ملوث 30 افراد کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ حراست میں لیے گئے افراد میں ایک مسجدکے پیش امام اورکئی سیاسی کارکن شامل ہیں۔ رینجرزترجمان کے مطابق سند باد گوٹھ، لاسی گوٹھ، میکاسا اپارٹمنٹ، پختون آباد، لسبیلہ چورنگی اورگارڈن کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کیاگیا۔

رات گئے گلبہار کے علاقے محمد آباد میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائی کی جس کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیے۔رینجرز کی نفری نے 2 گلیوں کا محاصرہ کیا تاہم کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا۔.......

/169