13 ستمبر 2013 - 19:30
بیشکک اجلاس، ہندوستان اور پاکستان کے حکام کے مذاکرات

خارجہ امور و قومی سلامتی میں پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے جمعہ کو ہندوستانی وزیر خارجہ سلمان خورشید سے ملاقات کی۔

ابنا: خارجہ امور و قومی سلامتی میں پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے جمعہ کو ہندوستانی وزیر خارجہ سلمان خورشید سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات قرقیزستان کے دارالحکومت بیشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات میں باہمی تعلقات، لائن آف کنٹرول پر کشیدگی، ممبئی حملے اور دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان نیویارک میں ممکنہ ملاقات کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان اس تنظیم میں مبصر ملک کا درجہ رکھتے ہیں۔.......

/169