ابنا: یورپی پارلیمنٹ نے عام اجلاس میں ایک بیان کو منظوری دی اور اس میں کہا ہے کہ آل خلیفہ تمام تشدد آمیز اقدامات ختم کرے، سیاسی قیدیوں کو رہا کرکے عوام کے شہری حقوق کا احترام کرے اور آزادی بیان نیز عوام کے حق احتجاج کو یقینی بنائے۔واضح رہے اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ ناوی پلیئي نے بھی آل خلیفہ سے کہا ہےکہ انسانی حقوق کا احترام کرے اور عوام کو پرامن مظاہرے کرنے کی اجازت دے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ آل خلیفہ نے بحرین میں ہرطرح کے مظاہروں اور جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ ملت بحرین نے آج ملک بھر میں مظاہرے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بحرین کے مختلف گروہوں نے حکومت کی اس پابندی کی مذمت کی ہے۔......./169
12 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 462651
یورپی پارلیمنٹ نے ایک بیان جاری کرکے بحرینی عوام پر عائد پابندیوں اور ان کے حقوق کی پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔