12 ستمبر 2013 - 19:30
وزیر خارجہ : ایران ایٹمی معاملے میں تشویش دور کرنے کو تیار

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران اپنے ایٹمی معاملے کے تعلق سے مغربی ملکوں کی تشویشیں دور کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

 ابنا: محمد جواد ظریف نے بیشکک میں شانگھائي تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ بی سے ملاقات میں ایران کے ایٹمی مسئلے اور بحران شام پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی ایٹمی سرگرمیوں کے تعلق سے مغربی تشویشوں کو دور کرنے کے لئے مذاکرات کرنے پر آمادہ ہے۔ محمد جواد ظریف نے شام کے حالات کے بارے میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے گا تا کہ شام کا بحران مفاہمت آمیز طریقے سے حل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایران، چين کےساتھ طویل مدت تعاون کاخواہاں ہے اور چین کے ساتھ ہمارے یہ تعلقات کسی دوسرے ملک کے ساتھ تعلقات سے متاثر نہیں ہیں۔اس موقع پر چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تعلقات میں فروغ لانے کاخواہشمند ہے کیونکہ ایران خطے میں ایک باثر ملک ہے اور خود مختاری کے اصول پر اپنے فیصلوں سے علاقے اور عالمی سطح پر اہم کردار ادا کرتا ہے۔......./169