12 ستمبر 2013 - 19:30
صدر ایران کی بشکیک میں مختلف رہنماؤں سے ملاقات

صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے قرقيزستان کے دارلحکومت بيشکک ميں مختلف ملکوں کے سر براہان مملکت کے ساتھ ملاقات ميں خطے کے حالات اور باہمي دلچسپي کے ديگر امور پر تبادلہ خيال کيا -

 ابنا: ڈاکٹر حسن  روحاني نے جو  شانگھائي تعاون تنظيم کے سربراہي  اجلاس ميں شرکت کے لئے جمعرات کے روز بيشکک پہونچے تھے،  جمعے کو مختلف عالمي رہنماؤں سے ملاقات اور عالمي نيز  علاقائي حالات پر تبادلہ خيال کيا-  صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے جمعے کو تاجکستان کے صدر امام علي رحمانف سے ملاقات ميں ايران اور تاجکستان کے درميان  علاقائي اور بين الاقوامي امور ميں تعاون کے فروغ پر زور ديا - اس ملاقات ميں تاجکستان کے صدر نے ايران کو خطے کا ايک اہم ملک قرار ديا اور کہا کہ ان کي حکومت ايران کے ساتھ روابط کے لئے خاص اہميت کي قائل ہے -ڈاکٹر حسن روحاني نے اسي طرح منگوليا کے صدر ساخيا  البگدورج کے ساتھ ملاقات ميں  علاقے کے حالات پر تبادلہ خيال کيا - دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات ميں باہمي روابط  اور تعاون ميں فروغ کي ضرورت پر زور دياگيا  -ايران کے صدر نے جمعے کو بيشکک ميں  ہندوستان کے وزير خارجہ سلمان خورشيد سے بھي ملاقات کي - اس ملاقات ميں تہران اور نئي دہلي کے درميان تعاون کي موجودہ سطح پر اطمينان کا اظہار کيا گيا - ڈاکٹر حسن روحاني نے اس ملاقات ميں کہا کہ دونوں ملکوں کے رہنماؤں کو باہمي روابط ميں فروغ کي موجودہ گنجائش سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے -ہندوستان کے وزير خارجہ سلمان خورشيد نے بھي اس ملاقات ميں خطے ميں ايران کي اسٹريٹيجک پوزيشن پر زور ديتے ہوئے کہا کہ علاقائي بحرانوں کے حل ميں ايران اور ہندوستان کے درميان تعاون ضروري ہے -  ايران کے صدر نے اس سے  پہلے جمعرات کو قرقيزستان کے دارالحکومت بيشکک پہنچنے کے بعد   سب سے پہلے اپنے چيني ہم منصب شين جين پينگ سے ملاقات کي تھي - اس ملاقات ميں ڈاکٹر حسن روحاني نے خطے کے مسائل کے بارے ميں ايران اور چين کے مشترکہ نظريہ کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران خطے کے معاملوں خاص طور پر شام کے بحران کے حل کے تعلق سے چين کے ساتھ موثر تعاون  کرنے کے لئے تيار ہے- اس موقع پر چيني صدر شين جين پينگ نے شام کے حالات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چين خطے خاص طور پر شام ميں بد امني کا خاتمہ چاہتا ہے اور شام کے بحران کے پر امن حل پر تاکيد کرتا ہے-     ايراني صدرنے بيشکک ميں قرقيزستان کے صدر  سے بھي ملاقات کي کہ جن کا ملک شنگھائي تعاون تنظيم کے   تيرہويں سربراہي  اجلاس کي ميزباني کر رہا ہے- کرغيزستان کے صدر  الماز بيک آتمبايف سے ملاقات ميں ڈاکٹر حسن  روحاني نے تہران-بيشکک روابط کا جائزہ ليا اور خطے سميت اہم بين الاقوامي مسائل پر تبادلہ خيا ل کيا-  ايران کے صدر نےاسي طرح اپنے افغان ہم منصب حامد کرزئي سے بھي ملاقات کي- اس موقع پر ڈاکٹرحسن  روحاني نے اميد ظاہر کي کہ خطے سے بيروني فوجيں باہر نکليں گي اور خطے کے ملکوں  خاص طور پر افغانستان  کے مستقبل کا فيصلہ خود اسکے عوام کے ہاتھوں انجام پائے گا- اس موقع پر افغانستان کے صدر   حامد کرزئي نے افغانستان سميت خطے کے ملکوں ميں امن و ثبات لانے ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے رول کوبہت اہم بتايا-      ايراني صدر   نے   جمعرات کي شام قزاقستان کے صدر نور سلطان نظربايف سے بھي ملاقات کي- اس ملاقات ميں ڈاکٹر  حسن روحاني نے انتہاء پسندي، دہشتگردي اور منظم جرائم سے مقابلے کے لئے خطے کے ملکوں خاص طور پر ايران اور قزاقستان کے درميان ثقافتي تعاون ميں توسيع پر  زور ديا -   اسي طرح ايراني صدر جمعے کو  اپنے روسي ہم منصب ولاديمير پوتين سے بھي ملاقات کرنے والے ہيں-......./169