11 ستمبر 2013 - 19:30
غیر ملکی طلباء کی ایران آمد، تین سوفیصد اضافہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت علوم میں غیرملکی طلباء کے شعبے نے کہا ہے کہ ایران میں غیر ملکی طلباء کی آمد کا سلسلہ تین سوفیصدبڑھ چکا ہے۔

ابنا: غیر ملکی طلباء کے شعبے کے سربراہ سید رسول عمادی نے بتایا کہ گذشتہ سات برسوں کےدوران غیر ملکی طلباء کی آمد اور ایران میں علم حاصل کرنے کے عمل میں ریکارڈ اضافہ  ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ایران کی یونیورسٹیوں میں پندرہ ہزار طلباء علم حاصل کررہے ہیں اور ان کا تعلق اڑسٹھ ملکوں سے ہے۔‎سید رسول عمادی نے کہا کہ ایران نے ہر سال پانچ ہزار طلباء کو اپنی یونیورسٹیوں میں داخلہ دینے کا منصوبہ بنایا ہے جن میں دوہزار طلباء کو اسکالر شپ بھی دی جائے گي۔......./169