11 ستمبر 2013 - 19:30
مصر میں انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر پر حملہ متعدد ہلاک و زخمی

مصر میں سینا کے علاقے میں واقع رفاہ میں انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خود کش حملے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

ابنا: غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق واقعے میں 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔رفاہ میں واقع آرمی چیک پوائنٹ پر بھی دھماکا ہوا تاہم اس دھماکے میں ممکنہ نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ موصمل نہیں ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مصر میں اس ملک کے صدر محمد مرسی کو برطرف کئے جانے کے بعد سے احتجاجات کا سلسلہ بدستور جاری جن میں ابتک سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں اور اس حوالے سے جاری بحران میں ابتک کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔...../169