ابنا: وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے بدھ کو کابينہ کے اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کے مذاکرات کے بارے ميں کہا کہ جنرل اسمبلي کے اجلاس کےدوران وہ يورپي يونين کي خارجہ پاليسي کے شعبے کي سربراہ کيتھرين ايشٹن سے ملاقات کريں گے اور ايران اپني ايٹمي سرگرميوں کے پرامن ہونے کو اسي وقت پہلے سے بھي زيادہ بہتر انداز ميں ثابت کرسکتا ہے جب ايران کے حقوق کا اچھي طرح خيال رکھا جائے ۔
ايران کے وزير خارجہ نے کہا کہ اگر ايٹمي معاملے کے حل کے لئے سياسي عزم پاياجائے تو ايران اس بارے ميں پانچ جمع ايک گروپ کے ساتھ مذاکرات کے لئے تيار ہے۔
.......
/169