ابنا: جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں اتحاد قائم کرنے والی وزارت نے کہا کہ منگل کو رات دیر تک جاری مذاکرات میں دونوں فریقین کے درمیان کائے سونگ اقتصادی زون کو دوبارہ کھولنے پر اتفاق ہوا۔یاد رہے کہ اپریل کے مہینے میں شمالی کوریا نے سیاسی تنازعات اور علاقے میں کشیدگی کے پیش نظر اپنے ملازمین کو واپس بلا لیا تھا جس کی وجہ سے اس وقت سے وہاں کام بند ہے۔جنوبی کوریا کی اتحاد قائم کرنے والی وزارت نے گذشتہ مہینے کہا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان کائے سونگ اقتصادی زون کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں ایک پانچ نکاتی معاہدے پر اتفاق ہوا تھا تاہم اب اس اقدام کے لیے تاریخ کا تعین کر دیا گیا ہے۔خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس معاہدے میں کہا گیا تھا کہ ’جنوبی اور شمالی کوریا ملازمین کی واپسی کے نتیجے میں کائے سونگ اقتصادی کمپلکس کے بند ہو جانے جیسے واقعات کو پھر سے نہیں ہونے دیں گے۔‘کائے سونگ اقتصادی کمپلکس دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر شمالی کوریا میں واقع علاقہ ہے جہاں جنوبی کوریا کی 123 فیکٹریاں قائم ہیں جن میں شمالی کوریا کے 50 ہزار سے زیادہ ملازمین کام کرتے ہیں۔پیونگ یانگ نے اس زون سے اپریل کے مہینے میں اپنے 53 ہزار مزدوروں کو اقوام متحدہ کے ذریعے لگائی گئي پابندی پر احتجاج کرتے ہوئے ہٹا لیا تھا۔......./169
10 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 461891
جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کائے سونگ اقتصادی زون کو سولہ ستمبر سے دوبارہ کھولنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔