10 ستمبر 2013 - 19:30
شام کا مسئلہ پوری دنیا اور عالم اسلام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل

مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شام کا مسئلہ پوری دنیا بالخصوس عالم اسلام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے.

 ابنا: مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شام کا مسئلہ پوری دنیا بالخصوس عالم اسلام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہ امریکہ، اسرائیل اور انکے عرب حواریوں کے مقابلے میں مزاحمت اسلامی کی فرنٹ لائن ہے، یہ وہ ملک ہے جس نے سالوں سے مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھا ہے، حماس اور حزب اللہ جیسی اسلامی مزاحمتی تحریکوں کی ہر ممکن مدد کی ہے اور اسرائیل کے مقابلے میں فلسطین اور لبنان کی حمایت میں ڈٹا رہا ہے، اس نے اسرائیل کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کرنے اور فلسطینی کاز سے پیچھے ہٹنے سے انکار کیا ہے، جس کی قیمت اسے چکانا پڑ رہی ہے اور امریکہ اپنے عرب حواریوں کے ساتھ مل کر اسرائیل کو بچانے کیلئے شام کو نشانہ بنانے جا رہا ہے اور اس کیلئے عراق طرز کا حملہ کرنے کا جھوٹا بہانہ بھی تراشا جاچکا ہے۔لاہور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین پر آئندہ جمعۃ المبارک کو شام کی حمایت اور امریکہ اور اسرائیل کی مخالفت میں منانے کا اعلان کرتے ہیں اور ملک بھر میں نمازِ جمعہ کے بعد احتجاجی ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے۔...../169