ابنا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد میں شام سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں درست اقدام کرنے سے باز رہا تو اس کے خلاف مزید ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شام کو اپنے کیمیائی ہتھیاروں کی تنصیبات، آلات، ریکارڈز اور متعلقہ افراد تک اقوام متحدہ کے انسپکٹرز کو رسائی دینی ہوگی جبکہ شام کو اعلان کردہ کیمیائی ہتھیاروں کی تمام تنصیبات کا اقوام متحدہ کے انسپکٹرز سے فوری معائنہ کرانا ہوگا۔فرانس کی جانب سے یہ اقدام ایسی صورت میں عمل میں لایا گیا ہے کہ دمشق کی حکومت نے بحران شام کے خاتمے کی غرض سے روس کی اس تجویز سے اتفاق کرلیا ہے جو اس نے بحران شام کے کنٹرول کے دائرے میں پیش کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ شام کے حکام نے بارہا اعلان کیا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیار، حکومت کی جانب سے استعمال نہیں ہوئے ہیں اور یہ مخالف دہشتگرد ہیں جنھوں نے ان ہتھیاروں کا استعمال کرکے بحران کو اور زیادہ پیچیدہ بنانے کی کوشش کی ہے۔......./169
10 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 461809
فرانس نے سلامتی کونسل میں شام کے کیمیائی ہتھیار تلف کئے جانے کے حوالے سے قرارداد کا متن پیش کردیا۔ مسودے کے مطابق شام کو 15 دنوں میں تمام کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں اعلان کرنا ہوگا۔