9 ستمبر 2013 - 19:30
پاکستان کا طالبان رہنما ملاعبدالغنی برادر کو رہا کرنے کا اعلان

پاکستان نے طالبان رہنماملاعبدالغنی برادرکورہاکرنے کا اعلان کر دیا.

ابنا: ایک غیر ملکی خبرایجنسی نے پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ سر تاج عزیز کے حوالے سے کہا ہے کہ ملاعبدالغنی برادرکو رواں ماہ رہاکردیا جا ئے گا۔اس سوال کے جواب میں کہ انہیں کس تاریخ کو رہا کیا جائے گا تو سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ان کی رہائی کیلئے کوئی تاریخ طے نہیں ہو ئی لیکن رواں ماہ رہا کیا جا سکتا ہے۔سرتاج عزیز نے یہ بھی واضح کیا کہ ملاعبدالغنی برادر کوافغان حکام کے حوالے نہیں کیاجائے گا۔......./169