ابنا: انہوں نے دمشق ميں انسان دوستانہ امور ميں اقوام متحدہ کے نمائندے سے ملاقات ميں اقوام متحدہ کے ساتھ دمشق کے اسٹريٹجک تعلقات پر زور ديتے ہوئے کہاکہ شام کے بحران سے نکلنے کا واحد راستہ، سياسي حل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان کي حکومت بحران کو سياسي طريقے سے حل کرنے کي پوري کوشش کررہي ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ان کي حکومت جنيوا-2 مذاکرات کي بھي حمايت کرتي ہے اور ہم ان مذاکرات ميں غير مشروط طورپر شرکت کريں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شام کو آج جن مشکلات کا سامنا ہے اس کي وجہ يہ ہے کہ علاقائي اور عالمي طاقتيں دہشت گردوں کي ہر طرح سے حمايت کررہي ہيں ۔ .......
/169