9 ستمبر 2013 - 19:30
بحرین میں انسانی حقوق کا مزاق، طلبہ کی گرفتاریاں

بحرین کی جمعیت وفاق ملی نے کہا ہےکہ آل خلیفہ حکومت طلبہ کو گرفتار کرکے انہیں حصول علم کے حق سے محروم کررہی ہے۔

ابنا: لوفاق ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، اس وقت سیکڑوں طلبہ آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں بند ہیں اور طلبہ کی گرفتاریاں جاری رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ جمعیت وفاق نے طلبہ کی جاری گرفتاریوں پر وزارت تعلیم کی خاموشی کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں نے سیاسی اور مفاہمت آمیز حل کا راستہ بند کردیا ہے۔

دوسری جانب بحرین کی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہےکہ آل خلیفہ حکومت انقلابیوں کوگرفتار کرنے کے بعد یہ تک نہیں بتاتی کہ انہیں کس جگہ قید رکھا گيا ہے۔ بحرین کی آزاد تحقیقاتی کمیٹی نے کہا ہےکہ آل خلیفہ حکومت شہریوں کو گرفتاری کے بعد ان کے اہل خانہ کو یہ نہیں بتاتی کہ انہیں کہاں قید رکھا گيا ہے اور یہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ قابل ذکرہے ملت بحرین ملک میں جمہوری نظام کے قیام کےلئے اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہے۔

ادھر اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ ناوی پلی نے بحرین میں انسانی حقوق کی وضعیت پر تشوش کا اظہار کیاہے۔  انہوں نے کہا کہ بحرین کو حکومت کو پر امن مظاہروں اور آزادی بیان کے بنیادی حقوق کا احترام کرنا چاہئے۔

.......

/169