9 ستمبر 2013 - 19:30
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا میجر جنرل سلیمانی کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس لشکر کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

ابنا: رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

                   بسمہ تعالی

بریگیڈیر جنرل قاسم سلیمانی، آپ کی والدہ گرامی کے انتقال پر آپ کو اور مرحومہ کے دیگر پسماندگان کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں ۔اسلام اور مسلمین کے سلسلے میں آپ کی خدمات اور زحمات بڑی گرانقدر ہیں بیشک یہ گرانقدرخدمات آپ کے لئے عدل الہی میں  بہترین ذخیرہ ہیں اور اللہ تعالی کی بارگاہ  سے ایسی ماں کے لئے رحمت و مغفرت طلب کرتا ہوں جس نے آپ جیسے فرزند کو اپنی آغوش میں تربیت دی ہے۔

سید علی خامنہ ای

19/شہریور/1392 

.......

/169